سکول کی تصاویر

ہندکو لینگویج اینڈ کلچرل سوسائٹی کی مدد سے ایبٹ آباد کےایک دور افتادہ گاوں موہار کلاں کے مقام پر ہندکو سکول کا قیام یکم اپریل دو ہزار چودہ میں لایا گیا ہے۔ اِس سکول میں اِس وقت 19 بَچے ہندکو، اردو اور انگریزی میں تعلیم  حاصل کر رہے ہیں جن میں چھ بَچیاں اور تیراں بَچے ہیں۔ سکول میں صرف دو کلاسیں پری نرسری اور نرسری کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اب نئے سال دو ہزار سولہ سے ایک اور کلاس پریپ کا اجراء کیا جائے گا جس میں بچے ہندکو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بھی تعلیم حاصل کریں گے۔