تعارف

تعارف:

ابتداءمیں ہندکو زبان پر تحقیق کا کام سمر انسٹیوٹ آف لینگوسٹکس  (ایس، آئی ،ایل)  کے ایک ماہر لسانیات نے ہندکو زبان کو سائنسی بنیادوں پر پرکھتے ہوئے کی۔ ان ماہر لسانیات نے  بنیادی تحقیق ہندکو زبان کے مختلف لہجوں پر کی اور اس بنیاد پر  زبان کے قاعدے، کہانیاں اور لغت کے دوسرے اہم پہلوکی تشہیر کی گی۔ اسی اثنا میں جناب راجہ تصور خان نے ایس آئی ایل کے ساتھ بحثیت پروجیکٹ کوارڈینیٹر کام کرنا شروع  کیا جنہوں نے ہندکو زبان اور ثقافت کے لیے بہت ہی اہم کردار ادا  کیا، راجہ تصور خان نے نصابی کتابوں اور ایسے سکولوں کی بنیاد رکھی جہاں بچے کی بنیادی تعلیم ہندکو میں دی جاتی ہے اور پھر دوسری جماعت سے اردو اور انگریزی تعلیم   کا طرز تعلیم بھی رائج کیا کہ کیسے بچے کی مادری زبان دوسری زبانوں کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کو "علاقائی زبانوں کے ترویج کی اتھارٹی کے قانون 2012" کے رو سے باقاعدہ طور پر سوسائٹی ایکٹ  1860 کی تحت رجسٹرڈ کر کے ایک قانونی شکل دی گی۔

ویژن:

ایک پُرامن، خودکار،تعلیم یافتہ اور ترقی پسند ہندکو زبان کے معاشرہ کا قیام۔

مشن:

ایک پائیدار ترقی بمع تعلیم، صحت، رسل ووسائل اور ماحول کا ہندکو معاشرے کی مدد سے بغیر کسی منفی  اور مذہبی تفریق کا قیام۔

مقاصد:
1۔ علاقے کے لوگوں کو اُن کی مادری زبان میں معیاری تعلیم سے نوازنا۔

2۔ ہندکو زبان اور ثقافت کو محفوظ اور اسکی ترویج کرنا۔

3- ایک معیار صحت  اور ادویات  فراہمی اور اسکی پیروکاری کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کا قیام۔

4- ایک خواندہ معاشرے کے لیے مادری زبان میں بچوں اور عورتوں کو تعلیم کی فراہمی۔

5- ہندکو زبان میں بنیادی نصاب کی تیاری و ترویج۔

6- خواتین کی غیر معیاری  تعلیم اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا۔

7- علمی،ادبی اور ثقافتی تقاریب کا قیام۔

8- اہم اور مفید مواد کا ہندکو زبان میں ترجمہ۔

9- ایسے کارنامےانجام دینا اور مواقع فراہم کرنا جن کے ذریعے غربت کا خاتمہ ہو سکے۔ 

10۔ افرادی قوت کو مختلف مہارتوں، مارکیٹنگ اور ذرائع کی تلاش کی مدد سے ترقی دینا۔

11- ہر ایسی کاوش کو افرادی مہارتوں کے ذریعے مربوط بنانا جو اس تنظیم کے مقاصد کو ترویج دے۔

12- سرکاری، نیم سرکاری اور ڈونرز کے ساتھ ادارے کی ترویج کےلیے تعاون کرنا۔

13۔ عوام الناس کو  تعلیم اور  صحت کے اصولوں کے بارے میں بنیادی تعلیم دینا اور پیروکاری کرنا۔

14- ایک تحقیقی اور تعلیمی لائبریری/ تجربہ گاہ کا قیام۔

15- معیاری تعلیم کے لیے عوام الناس میں آگاہی کا فروغ۔

16- علاقائی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا۔

17- مقامی سطح پر لوگوں کی ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا جو تعلیم کی ترویج کا باعث بنیں۔

18- امن  کی بقاء، برداشت، تحمل اور ثقافتی رواداری کو ترویج دینا۔

19- پاکستان کے آئین کے مطابق آئینی حقوق کی پاسداری کرنا اور انکی پیروکاری کرنا۔

20- خواتین کا فیصلہ سازی میں اختیار بڑھانا اور اُنکی نمائندگی کو زندگی کے ہر پہلو پر بڑھانا۔
21- ایک پرامن معاشرے کے لیے مختلف قبائل اور کمیونٹیز کے لیے ترویج۔